ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے۔عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آرہے ہیں۔

پیر کو صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔ سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ کیوں گرفتار کیا گیا؟کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات ہو چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ہٹایاکیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کو جہاں سے مرضی چاہے اٹھا لیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں