ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے ریاست داؤ پر لگا دی، عطا تارڑ

لاہور :مسلم لیگ( ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست دا ئوپر لگا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا جبکہ آڈیو لیکس میں کہا گیا سائفر کو استعمال کرنا اور کھیلنا ہے۔ عمران خان سے پوچھ تو لیتے جو خط جلسے میں لہرایا تھا اور اسٹیج سے اترتے ہوئے گم تو نہیں ہو گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ اور آٹے چینی کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست دا ئوپر لگائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں