ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر پوتین نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کی باقاعدہ منطوری دے دی

 روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے  یوکرین کے علاقوں دونیسک ،لوہانسک ،خیرسون اور زاپوریا کے الحاق پر مبنی قانون منظور کرلیا ہے۔

 کریملن کے مطابق، پوتین  نے  ان علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ایک قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ان علاقوں کی مقامی آبادی کو روسی شہری قبول کیا جائے گا۔

 علاوہ ازیں پوتین نے ان علاقوں کےلیے عبوری گورنرز کی بھی تقرری  کا اعلان کیا ہے۔

یہ قانون 10 روز بعد نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ  پوتین نے  30 ستمبر کو یوکرین کے علاقوں دونیسک،خیرسون،لوہانسک اور زاپوریا کا الحاق روس سے کرنے کا اعلان کیا تھا،اس الحاق کو گزشتہ روز روسی پارلیمان کے ایوان بالا نے بھی منظور کرلیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں