ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد تیز دھار آلے کے وار سے قتل

 شیخوپورہ : کے گائوں میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاوں میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا  ۔ قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزم ابتدائی طور پر مبینہ طور پر ذہنی مریض لگتا ہے، ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعدکئے جب سارا گائوں سو رہا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔چو ہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں