ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں غذائی تحفظ کو خطرات، 19 لاکھ ٹن چاول ضائع ہوگئے

اسلام آباد: سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان میں غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے،19لاکھ ٹن چاول ضائع ہو چکے ہیں اور چاول کی متوقع پیداوار میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے عالمی بینک سے مالی امدادلے گی۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میںاگر متاثرہ علاقوں اورمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو حالیہ تباہ کن سیلاب کے چونکا دینے والے اثرات قومی معیشت بالخصوص زرعی صنعت کو متاثر کرتے رہیں گے۔ سیلاب نے پاکستان کے مختلف حصوں میں اہم فصلوں اور سبزیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ زرعی کھیتوں اور باغات کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان میں غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر پروفیسر ندیم الحق کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کو تباہ کن موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا جن میں سیلاب اور خشک سالی شامل ہیں۔ ان تباہیوں کی تعدد اور شدت ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ سیلاب یا خشک سالی کا شکار جگہوں پر سیلاب سے زرعی نقصانات ہو رہے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں