ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کیلیے مدد کی اپیل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ چھ لاکھ کیمپوں میں مقیم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ متاثرین کی امداد ہوسکے۔پانی کھڑا ہونے سے جان لیوا بیماریاں پھیل رہیں ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ پانی کھڑا ہونےکی وجہ سے بچے اور بوڑھے وبائی امراض سے متاثرہورہے ہیں جبکہ غذائی قلت کے سبب متاثرین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

نوابشاہ میں سیلاب متاثرین امدادی سامان سے بھرے ٹرک پر ٹوٹ پڑے۔ٹینٹ، راشن اور دیگر ضروری اشیاء اٹھا کر ساتھ لے گئے۔

پولیس نے ٹرک پر چڑھنے اور مال لوٹنے والوں کو بھگا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں