ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب  میں دو ٹریفک حادثات، گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد ہلاک

ریاض:سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں دو ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سعودی میڈیاکے مطابق مخوا جانے والے کنگ فہد درے میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔

 باحہ ہلال احمر نے بتایا ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کی سوختہ لاش ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے  بعد المخوا جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے ٹرک تباہ ہوگیا۔الباحہ ریجن کے ہی علاقے ناوان میں ایک دوسرے  ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔ گاڑی میں موجود تین افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں