ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ  مارچ روکنے کیلیے ایک ارب 5 کروڑ روپے درکار ہوں گے، رپورٹ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے پر عوام کے ٹیکس سے بڑی رقم خرچ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی پولیس نے تحریک انصاف  کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے اخراجات کا تخمینہ لگالیا ۔ مارچ کو اسلام آباد میں  داخلے سے روکنے کے لیے ایک ہفتے میں ایک ارب 5 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا ئیں گے ۔وفاقی پولیس ، رینجرز ، ایف سی ، ایلیٹ فورس ، اور سندھ پولیس  کے اہلکار تعینات ہوں گے ۔اہلکاروں کے کھانے ،کنٹینرز اور دیگر اخراجات کی مد میں یومیہ 15 کروڑ  روپے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی اہلکار تعینات اور کنٹینر سے راستے سیل کیے جائیں گے۔کنٹینرز اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر پہنچا دیے گئے  ہیں۔ریڈ زون جانے والے تمام راستوں سمیت اہم مقامات پر بھی کنٹینرز منتقل  کر دیے گئے  ہیں، زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں