ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ نجی کمپنی کے دفتر میں قید زنجیروں سے جکڑا شخص بازیاب

 کراچی: نجی کمپنی کے دفتر میں قید زنجیروں سے جکڑ کر رکھا گیا شخص پولیس نے بازیاب کروا لیا گیا۔

ٹیپو سلطان پولیس نے والد کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھے گئے بیٹے کو بازیاب کر کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق عاشق نامی شخص نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو شارع فیصل پر قائم ایک عمارت کے دفتر میں قید کر کے رکھا ہوا ہے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

پولیس والد کی نشاندہی پر دفتر میں گئی، جہاں عبدالغفار زنجیروں سے جکڑا ہوا پایا گیا جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ پولیس نے موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ ہاشم کو بھی حراست میں لے لیا۔ عبدالغفار شپنگ کمپنی کا ملازم ہے، جس پر مبینہ طور 5 لاکھ روپے چوری کا الزام ہے اور اُسے رواں ماہ 3 اکتوبر سے حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا۔ اس دوران اس پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

پولیس نے بازیاب کیے جانے والے شخص کو طبی معائنے کے لیے رات گئے جناح اسپتال بھیج دیا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں