ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کے متنازع بیان پرسفیر ڈونلڈ بلوم دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور امریکی صدر کے غیر ضروری بیان پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اجلاس میں امریکی سفیر کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں