ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات آئندہ سال اکتوبر میں ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر2023 میں ہوں گے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھاکہ خان صاحب بھارت اورکالعدم ٹی ٹی پی  سے بات کرسکتے ہیں مگرحکومت سے نہیں،  لشکرکشی کی اجازت نہیں، حکومت ریڈزون کا دفاع کرے گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان نے چارسال تک سی  پیک کورول پیک کیا، پی ٹی آئی وزرا نے منصوبے کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی، آئی ایم ایف پروگرام رکوانے میں بھارت اورعمران خان ایک پیج پرتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پھرلانگ مارچ پراترآئے ، واضح کردوں انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری سیاسی نہیں انتظامی معاملہ ہے ،خان صاحب بھارت اورکالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرسکتے ہیں مگرحکومت سے نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں