ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیٹف نے یوکرین جنگ کے باعث روس پر پابندیاں عائد کردیں

پیرس: فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فیٹف کے چیئرمین ٹی راجا کمار نے روس کی یوکرین پر فوج کشی کی مذمت کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ روس کو نہ صرف موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے بلکہ علاقائی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کرنے پر بھی عائد کردی۔

چیئرمین فیٹف نے کہا کہ جون میں روس کے ادارے میں قائدانہ کردار کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اس کے باجود یوکرین میں فوج کشی جاری رہی جس کی وجہ سے اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ روس کی یوکرین میں کارروائیاں فیٹف کے اُن بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں جن کا مقصد مالیاتی نظام کی سلامتی، حفاظت اور سالمیت کو فروغ دینا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں