روسی شہر ارکوسک میں ایس یو -30 قسم کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایک مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق،اس طیارے کے حادثے سے 20 مربع کلومیٹر کے علاقے میں اگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کو روانہ کر دیا گیا ۔
اس حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس سے پیشتر روسی شہر ییسک میں بھی 17 اکتوبر کے روز ایس یو -34 قسم کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرگیا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔