ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو ٹیلیفون، ارشد شریف قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کر کے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔

وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر بات کی ۔وزیراعظم نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ۔کینیا کے صدر کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔کینیا کے صدر نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی ۔کینیا کے صدر نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں