ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق صدر کی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت

کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کےخلاف کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں ہونا چاہئے ، پاکستان کی بقا ہمارے اداروں سے ہی ہے

سابق صدر نے عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوہے  کہا کہ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے، اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے اور وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہمارےسپاہی، افسران وردی میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ادارےکےخلاف نعرےبازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعروں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں