ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خرم لغاری اور 5ایم پی ایز کا تحریک انصاف چھوڑ کا فیصلہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5اراکین اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ 5 ارکان پنجاب اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے والے تمام ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا ۔

خرم لغاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو غلط استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیتے دیکھ کر دل دکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور مشاورت کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں