ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ: ہم 3 جوہری پاور پلانٹ تعمیر کریں گے

پولینڈ کے وزیر اعظم ‘ماتیوش موراویئتسکی’ نے کہا ہے کہ پولینڈ اپنے جوہری پروگرام کے دائرہ کار میں کُل 6 ری ایکٹروں والے 3 جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔

پولینڈ نیوز ایجنسی PAP کے مطابق ‘موراویئتسکی’ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی کے لئے جوہری توانائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ جوہری پاور پلانٹ ملکی منڈی اور اسٹاک ایکسچینج کی خود انحصاری کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاری کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پولینڈ کے قابل تجدید توانائی  وسائل کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔ لیکن اس وقت کوئلے سے مہیا ہونے والی مستحکم توانائی ہماری ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو جاری کئے گئے اعلان کے مطابق پولینڈ کا پہلا پاور پلانٹ امریکی جوہری انرجی کمپنی ‘ویسٹنگ ہاوس ‘ تعمیر کرے گی۔

پاور پلانٹ کی تعمیر 2026 کو شروع ہو گی اور 2033 میں اس کا پہلا ری ایکٹر مکمل ہو کر کام شروع کر دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں