ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارچ کی آہستہ رفتار کی وجہ لوگوں کا ہجوم ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مارچ کی آہستہ رفتار کی وجہ لوگوں کا ہجوم ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت کو امپورٹڈ حکومت نے کنٹینروں کا شہر بنا دیا ہے، امپورٹڈ حکومت کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں ہے یہ ہائبرڈ نظام حکومت ملک کا نقصان کررہا ہے۔ عوام کی خواہش کا احترام کرے فوری انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک جاری رہے گی اور مطلوبہ نتائج بھی حاصل کریں گے، آہستہ رفتارکامقصد حادثے سے بھی بچنا ہوتا ہے اور جب لوگ ساتھ ساتھ چلتے ہیں تو رفتارآہستہ رکھنی پڑتی ہے ، مارچ کی آہستہ رفتار کی وجہ لوگوں کا ہجوم ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں