ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے ایک میزائل نےیونان کی نیندیں اڑادی ہیں،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا: ایردوان

صدر رجب  طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ٹائفون میزائل کے تجربے نے یونان کی نیندیں حرام کر دی ہیں،جلد ہی ہم نئے اور اس سے کہیں زیادہ سبک رفتار اور طویل الفاصلہ میزائلوں سے دنیا کو متعارف کروائیں گے۔

 صدر ایردوان نے گزشتہ شام ایک ٹی وی پروگرام کے دوران موجودہ ایجنڈے سے متعلق بتایا کہ ہماری دفاعی صنعت  کے زیر نگرانی راکٹ سان مختلف اقسام کے میزائلوں کی تیاری میں ہے،حال ہی میں ٹائفون میزائل  تجربے نے یونان کی نیندیں اڑا دی ہیں انشااللہ، جلد ہی ایک اور طویل الفاصلہ مار کرنے والا میزائل سامنے آئے گا۔

صدر ایردوان نے مزید بتایا کہ اگلے سال ملکی ساختہ جنگی طیارہ بھی متعارف کروایا جائے گا جبکہ حُرجیٹ اور جنگی ڈرونز طیارے بائراکتر قزل الما کے منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں