ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مہنگائی پرقابو پانے کیلیے اقدامات کررہی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ معاشرے کے اقتصادی طورپرکمزورطبقات کوروزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعہ وزیراعظم ریلیف پیکج کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پرقابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ معاشرے کے اقتصادی طورپر کمزور اورپسماندہ طبقات کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر وزیرخزانہ کویوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعہ شہریوں کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی سستے داموں فراہمی کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں