ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور  ہائیکورٹ: رانا ثنا اللہ کی نیب انکوائری ختم کرنیکی درخواست منظور

  لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی نیب انکوائری ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

نیب رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ نے نیب انکوائری کے خلاف لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 نیب کے وکیل فیصل بخاری نے مقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے، اے این ایف نے راناثنا اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا، ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی۔

 رانا ثنا اللہ کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اے این ایف نے کہا رانا ثنا اللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے، نیب کے مطابق راناثنااللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں، نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کے لیے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے راناثنا اللہ کی نیب انکوائری ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں