ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے گیس کی تلاش پر مبنی 4 ارب ڈالر کا معاہدہ طے کیا گیا ہے: ایرانی وزیر

 ایرانی وزیر پٹرول  جواد اوجی نے   روس کے ساتھ گیس کی تلاش اور اس کی برآمدات کے موضوع پر 4 ارب ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے کیا ہے۔

 ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، اوجی نے  کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔

 ایرانی وزیر نے کہا کہ  قدرتی گیس کی تلاش اور اس کی برآمدات کےلیے  روس کے ساتھ 4 ارب ڈالرز مالیت کا ایک معاہدہ کیا گیا ہے، روسی گیس کمپنی گیس پروم سے  اس سلسلے میں پیشگی  بات چیت ہو گئی ہے جبکہ ایک دیگر کمپنی ZN  واستوک  بھی ایران میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں