ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ولادی میر پوتن نے جی20 میں شرکت سے انکار کر دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن، آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے شہر ‘بالی’ میں متوقع، جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

جی20 سربراہی اجلاس کے حکام میں سے ‘لوہوت بنسار پنجیتان’  نے انڈونیشیا کے شہر  ‘ڈینپاسار’ میں اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کا وفد  وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن، چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنما 15 نومبر کو بالی میں متوقع 2 روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بعد بائڈن اور پوتن پہلی دفعہ جی20 سربراہی اجلاس کے وسیلے سے ایک جگہ پر جمع ہوں گے لیکن صدر پوتن   کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان نے امریکہ کے صدر بائڈن اور ان کے اتحادیوں اور صدر پوتن کے درمیان ممکنہ تناو کا سدّباب کر دیا ہے۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں