ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

لاہور: سینیٹ کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ظاہر کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپویشن لیڈر منصب پر لایا جائے گا، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کے لیے چئیرمین سینیٹ کو مراسلہ لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں