ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کی مطلوبہ شرائط پوری ہوئیں تومذاکراتی عمل کی حمایت کریں گے:نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری  جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  یوکرین اور روس کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر نیٹو کے موقف پر ہوئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یوکرین کی مطلوبہ شراَط پوری ہوتی ہیں توہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

اسٹولٹن برگ  نے ہالینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ووپک ہوئیکسٹرا اور وزیر دفاع کاسا اولن گرین  سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بیان دیا ۔

اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ روس کا خیرسون میں واقع دفاعی لائن سے دریائے دنیپرو کے مشرقی کنارے کی جانب کوچ کرنا یوکرین کی اہم کامیابی ہے جس سے  نیٹو کی فراہم کردہ مدد کے تسلسل کو مزید تقویت ملے گی ، جنگوں کا خاتمہ در حقیقت میز پر مگر اس کا مکمل انحصار میدان جنگ کی کامیابیوں پر ہوتا ہے، یوکرینی فوج اگر  فتح پاتی  ہے تو مذاکرات کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

 سیکریٹری جنرل نے  پریس مندوبین  کے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  اس جنگ کا خمیازہ یوکرینی برداشت کر رہے ہیں لہذا  حالات اور شرائط کے مطابق اس  کا فیصلہ بھی اُنہی کے ہاتھوں میں ہے،اگر یوکرین کی مطلوبہ شرائط قبول کر لی گئیں تو ہم بھی روس کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کریں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں