ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے تیل خریداری کے معاملے پر گفتگو جاری ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ خام تیل کی خریداری کے معاملے پر روس کے ساتھ گفتگو جاری ہے،پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان بات چیت کی بحالی پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے، سعودی ولی عہد جلد ہی پاکستان کے دورے پر آئیں گئے اور دونوں ممالک اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی، تعمیرنو کے لیے ڈونرز کانفرنس جینیوا میں متوقع ہے اور اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ایک غیر جانب دار استصواب رائے میں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 سے 8 نومبر تک کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کی اور وہاں ناروے اور مصر کے وزرائے اعظم کے ہمراہ ماحولیاتی تبدیلی پر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز اور کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں