ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سود سے چھٹکارا پائے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، امیرالعظیم

لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مختلف شعبوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ناظمین شعبہ جات نے چار ماہ کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی سودی معیشت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کے امور بھی زیر بحث آئے۔

 امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی معیشت کو سود سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ان شاء اللہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی۔

 انھوں نے کہا کہ جمعہ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں ”یوم انسداد سود” بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سود کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک میں ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی بڑی وجہ سودی معیشت ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں سود سے پاک معیشت کا روڈ میپ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں