ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعظم متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے، مریم اورنگزیب 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے،سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے ۔

دوسری جانب  وزارت دفاع  نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کے پینل پر مشتمل سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔

 وزیر اعظم آفس کی جانب سے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کاری کے مطابق کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں