ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں ترک حملوں سے ہمارے فوجیوں کو خطرہ ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شام میں ترکیہ کی جانب سے کیے گئے حملوں نے امریکی فوجیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھاکہ شام میں امریکی فوجیوں اور حکام کو اب بھی خطرات ہیں تاہم  ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ترکیہ کے فضائی حملے امریکی فوجیوں کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا داعش کو شکست دینے کے لیے شام میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر فوری کشیدگی کم کی جائے۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں