ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کا ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم انور ابراہیم کو مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر ایردوان نے انور ابراہیم کو ان کی قیادت میں اتحاد کی انتخابی کامیابی اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون باہمی اعتماد کی بنیاد پر نئے دور میں مزید مضبوط ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں