ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرچم سے نام ’’اللہ‘‘ ہٹانے پر ایران کا امریکہ کیخلاف سخت احتجاج

تہران :امریکہ ایران کے خلاف سازشوں اور دشمنی میں اپنی آخری حد کو پہنچ گیا ہے اور اس نے اب ایران مخالف سرگرمیوں کے درمیان کچھ اشتعال انگیز اقدامات شروع کر دئے ہیں۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے “اللہ” کا نشان ہٹا دیا۔اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجا ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج، جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر ایران کا جعلی جھنڈا شائع کیا تھا، اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔قابل ذکر ہے کہ قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم منگل اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ سے شکست کھائی تاہم اپنے دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں