ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں بیشتر اعداد و شمار منفی، رپورٹ جاری

اسلام آباد: رواں مالی سال2022-23 کے پہلے 4 ماہ(جولائی تا اکتوبر) کے دوران برآمدات و درآمدات، ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی جب کہ ٹیکس وصولیوں میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کیشرح 25.5 فیصد رہی۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آوٴٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ترسیلات زر 8.6 فیصد کم ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 10.8 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 9.8 ارب ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 2.6 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 11.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

ایف بی آر محصولات میں جولائی سے اکتوبر 16.6 فیصد کا اضافہ ہواوزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کی نسبت 15.5 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال اکتوبر تک زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر افراط زر کی شرح 25.5 فیصد جبکہ اکتوبر میں 26.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں