ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات؛ سلامتی امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مصبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں