ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال کا چیمپئن بن گیا

لاہور: پاکستان سینٹرل ایشین والی بال  کا چیمپئن بن گیا۔ پاکستان پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

5 ٹیموں کے ایونٹ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن پائی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے جمنازیم میں سینٹرل ایشین والی بال کا میلہ 6 روز تک جاری رہا۔ فائنل میں  39 رینک  پاکستان اور درجہ بندی میں 8 ویں پوزیشن پر موجود ایران کی ٹیم مدمقابل تھی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ  17 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں 16 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی پائی۔تیسرے سیٹ میں ایران نے کم بیک کیا اور 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے فتح پائی۔چوتھا سیٹ 25، 20 سے پاکستان جیت کر چیمپئن بنا۔

فاتح کھلاڑیوں نے کامیابی کو اہم قرار دیا ہے۔اختتامی تقریب میں  کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں