ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا۔  ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی حوالدار پاروش عمر 35 سال نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کا علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں