ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور اورٹی ٹی پی کے 4رہنما دہشتگرد قراردے دیے

 واشنگٹن: امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے چاررہنماوں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔

امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحی کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے،امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے،اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے،انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں