ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 دسمبر کو کرے گا جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہوں گے۔ سماعت کے لیے عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات یکجا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں