ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے علاقے بلخ میں دھماکے سے 5افراد جاں بحق متعدد ذخمی

 کابل:افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔

بلخ پولیس کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے صبح 7بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔

افغان پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔افغان پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں