ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان حکومت کے ساتھ مل کر دہشتگردی سے نمٹیں گے،بلاول

اسلام آباد:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستا ن دہشت گردتنظیموں کی طرف سے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

الجزیرہ ٹی وی  کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کالعدم دہشت گردتنظیم تحریک طالبان پاکستان ماضی میں پاکستان کے خلاف دہشت گردحملوں میں ملوث تھی جو ابھی تک جاری ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ہمسایوں کے بھی مفاد میں ہیں۔

بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کاحوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نریندرمودی کے انتخابات کے بعد بھارت خصوصا کشمیرمیں مسلمانوں کے لیے گنجائش کم ہورہی ہے۔مسئلہ کشمیرکے حل پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تقسیم کانامکمل ایجنڈا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے عوام امن کے ساتھ رہنے کے خواہاں ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے عالمی قوانین کی پاسداری اور دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مسئلے کا حل ناگزیرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں