ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقررکرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع

ماسکو:یورپی یونین  ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر  کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد  شروع کر دیا گیا،

یورپی یونین ممالک  کی جانب سے  ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیکیج   ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے  بعد 6 دسمبرسے نافذ العمل ہوا ہے،یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر  جامع  مذاکرات کئے۔

یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی،یورپی یونین کے ممالک نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے روس سے تیل  کی ترسیل ہونے  والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں