ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حقیقی آمر ہم نہیں امریکہ ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے: ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی نے  کہا ہے کہ ہمیں مظاہروں کے اسباب پر کان دھرنے  کی ضرورت ہے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی  ایرنا کے مطابق ،یونیورسٹی طلبہ  کے دن کی مناسبت  سے تہران یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب  کے دوران ایرانی صدر   نے کہا کہ مہسا امینی کی حمایت میں تین ماہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں رہبر اعلی  علی خامنہ آئی کو آمر پکارا گیا ،در حقیقت دنیا میں امریکہ ہی  وہ واحد آمر ملک ہے  جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے،امریکہ  افغانستان،شام اور لیبیا کی طرح  ایران کا بھی  وہی حال کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ ایران ایک مختلف ملک ہے وہ امریکی سازشوں کا شکار نہِیں بنے گا۔

 رئیسی نے کہا کہ حکومت کو مظاہروں کا اندازہ ہے جن کا سبب جاننے کی ضرورت بھی ہے۔

ملک بھر میں اب تک سینکڑوں افراد ان مظاہروں میں ہلاک جبکہ ہزاروں حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں