ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔

ٹھٹہ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلیے 15 جنوری کی تاریخ دی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت تیار ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، یہ لوگ ووٹ لیتے ہیں اور پھر اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں اور جب استعفوں کی تصدیق کیلیے اراکین کو اسپیکر بلاتا ہے تو یہ جاتے نہیں البتہ تنخواہیں لیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں