ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریکوڈک معاملے پر ن لیگ اتحادی جماعتوں کو منانے میں کامیاب

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ریکوڈک کیس میں عائد 11 ارب ڈالر جرمانہ ختم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن ریکوڈک کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں شامل ناراض جماعتوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان کا حصہ 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرے گی۔ اس مقصد کے لیے ترمیمی بل لایا جائے گا۔ بل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 9 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیا تھا۔ فیصلے میں میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013ء کے فیصلے کے خلاف نہیں، ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔ صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں