ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سے مذاکرات کا علم نہیں صدر مملکت بہتر بتاسکتے ہیں، پرویز خٹک کا صحافی کو جواب

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں اس حوالے سے صرف صدر عارف علوی ہی بتا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اسمبلی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے اور وہ ہفتے کے روز تاریخ لبرٹی جلسے میں تاریخ کا اعلان کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور وہ ساتھ دینے کے معاملے پر اپنی جگہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی۔

انہوں نے حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ’مجھے حکومت سے کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں مجھے اس کا کوئی علم نہیں البتہ اس بارے میں صرف صدر مملکت بتا سکتے ہیں، میں مذاکرات کا حامی ہوں اور یہ الیکشن کی تاریخ پر ہی ہونے چاہیں‘۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو جہاں پھنسایا وہاں سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں، چوہدری نثار سے رابطہ نہیں اُن کیلیے مشورہ ہے کہ سیاست کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں