ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام پر عائر ہونے والی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے حوالے سے شہری کی دائر کردہ درخواست پر کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے پروگرامز کیلیے 75 کروڑ رپے کی منظوری دی، جس کا بیشتر حصہ اسپیکر اسمبلی کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، ای سی سی، قومی اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں