ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

روس کے شہر ‘انگارسک’ میں پیٹرول ریفائنری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق ارکٹسک کے شہر انگارسک میں واقع پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی جو مختصر وقت میں 2 ہزار مربع میٹر سے زائد علاقے میں پھیل گئی۔

کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیموں کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گیس کے اخراج کی وجہ سے لگی ہے۔

روس تفتیشی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں