ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان

announcement

اسلام آباد: سابق سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جس دن استعفا لیا گیا تھا اس کے بعد کچھ نہیں بچا تھا، سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلزپارٹی کو باضابطہ طور پر چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات رکھتا ہوں، جس دن استعفا لیا گیا تھا اس کے بعد کچھ نہیں بچا تھا، سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر2018 میں سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن بعض وجوہات کی بناء پر پارٹی نے ان سے استعفا طلب کیا تھا، جس پر وہ 10 نومبر2022 کو اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں