ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 12دہشتگرد گرفتار

لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کئے گئے، اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال سیعمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان اے ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 373 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں