ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں بم دھماکے سے 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

 بغداد:عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔  

یہ بم دھماکا عراق کے شمالی مشرقی شہر کرکوک کے قریب ہوا۔  کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی گئی ۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ اس خطے میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے رہتے ہیں اور نومبر میں ایک صحرائی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں