خضدار: بلوچستان کے شہر خضدار میں زور دار دھماکہ ہواہے، دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار کا مصروف ترین علاقہ زور دار دھماکے سے لرز گیا، اسپتال روڈ پر واقع مرکزی بازار میں عمر فاروق چوک پر ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جو کسی اسٹال کے نیچے یا کسی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
